آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ برہان وانی شہید تحریک آزادی کا روشن ستارہ ہے ۔وزیراعظم نے برہان وانی شہید کی آٹھویں برسی پر اظہار خیال کرتے ہوے برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید نے نوجوانی میں بھارت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ،برہان وانی شہید نے اپنی سر زمین کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید نے نہتا ہونے کے باوجود بھارتی فوج کو للکارا ،برہان وانی شہید ایک دلیر شخصیت تھے ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید کے خاندان کو سلام پیش کرتے ہیں ،برہان وانی شہید کشمیری قوم کے ہیرو ہیں ،انشاءاللہ برہان وانی شہید کا مشن مکمل کیا جائے گا اور پوری ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ فوجی قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں کے سیاسی ،مذہبی اور معاشی حقوق کو صلب کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
