آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت مون سون سیزن کے لئے تیاریوں سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق ،وزیر جنگلات اکمل سرگالہ ،چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ ،ایس ایم بی آر ظہیر قریشی ،پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان ،سیکرٹری صحت بریگیڈئر عرفان احمد سمیت اعلی حکام نے شرکت کی

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت مون سون سیزن کے لئے تیاریوں سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق ،وزیر جنگلات اکمل سرگالہ ،چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ ،ایس ایم بی آر ظہیر قریشی ،پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان ،سیکرٹری صحت بریگیڈئر عرفان احمد سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔ڈی جی ایس ڈی ایم اے مسعود الرحمان ،ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے مسعود الرحمان نے وزیراعظم کو مون سون کی تیاریوں کے سلسلے میں ادارے کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف سیکرٹری آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جس سے تمام متعلقہ محکمے منسلک ہوں گے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں گے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ مون سون کی وجہ سے ہنگامی صورتحال میں کسی بھی متوقع صورتحال کے بارے میں متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کیلیے ایڈوائزری کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ آزادکشمیر کے نالوں کے قریب تجاوزات کرنے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ دریاؤں اور نالوں کے قریب رہنے والوں کو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات پہنچائی جائیں ۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیزن کے دوران شہری علاقوں میں سیوریج کے نظام کو رواں رکھنے کیلیے عملہ کو متحرک رکھا جائے تاکہ تعفن نہ پھیلے۔انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے لئے مشینری استعمال کی جائے ۔ہیلتھ ایمرجنسی کے لئے تمام ڈی ایچ اوز ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ڈاکٹرز اور عملہ موجود رہے ۔ بارش کے دوران نشیبی علاقوں اور نالوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور لوگوں کو بروقت اطلاع دی جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے چیف سیکرٹری کو سٹیٹُ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، پولیس اور تعمیرات عامہ کو ایمرجنسی کے لئے فوری فنڈز ریلیز کرنے کی ہدایت کی ہے

Share This Post

More To Explore