وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ ایک روزہ دورے کیلئےنیلم پہنچ گئے

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ ایک روزہ دورے کیلئےنیلم پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز آٹھمقام میں ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن نیلم کے زیر اہتمام احتجاج میں شریک ملازمین کے ساتھ مذاکرات کئے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پیر مظہرسعیدشاہ کو ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن نیلم کے عہدیداران نے محکمہ مال کے غیر جریدہ ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس کی طرز پر ریونیو الاؤنس کا مطالبہ منظور کروانے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اطلاعات پیر مظہرسعیدشاہ نے محکمہ مال کے غیر جریدہ ملازمین کے مطالبات کو متعلقہ فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران وزیر اطلاعات پیر مظہرسعیدشاہ نے ایس پی آفس کا دورہ کیا۔ ایس پی خواجہ محمد صدیق نے وزیر اطلاعات کا دفتر آمد پر استقبال کیا۔ وزیر اطلاعات پیر مظہرسعیدشاہ نے ایس پی خواجہ محمد صدیق سےنیلم میں امن عامہ کی صورتحال پر بریفنگ لی اور امن عامہ کو برقرار رکھنے اور عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی

Share This Post

More To Explore