کل مورخہ 30 جون 2024 دوپہر 1:45 پر راولاکوٹ جیل سے 19 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوئے اس دوران جیل کے عملہ کے ساتھ کراس فائرنگ میں ایک قیدی زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے مقامی ہسپتال میں ہلاک ہو گیا
اسلام آباد (پی آئی ڈی) یکم جولائی 2024
کل مورخہ 30 جون 2024 دوپہر 1:45 پر راولاکوٹ جیل سے 19 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوئے اس دوران جیل کے عملہ کے ساتھ کراس فائرنگ میں ایک قیدی زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے مقامی ہسپتال میں ہلاک ہو گیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے فوری طور پر چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو حکم دیا کہ آزادکشمیر پولیس کے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔آزادکشمیر بھر میں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سویپ آپریشن شروع کر دیا ہے اور پنجاب اور باقی صوبہ جات ،گکگت بلتستان اور اسلام آباد کی پولیس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر راولاکوٹ جیل کے سپرنٹینڈنٹ اور دیگر حکام / اہلکاران کو معطل کر دیا ہے اور غفلت اور ملی بھگت کے مرتکب اہلکاران بشمول ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل کو راولاکوٹ پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو او ایس ڈی کرتے ہوے محکمہ سروسز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے ۔واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے حکومت آزادکشمیر نے معزز چیف جسٹس عدالت عالیہ کو جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلیے تحریک کی ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

