وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کے ایک سوال کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میں آمدہ بجٹ میں وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کر رہی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کر دیں گے. وزیراعظم نے کہا کہ صرف حقدار ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے. سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر قائم بی ایچ یو اور دیگر تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کریں گے. انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو 3 گنا تنخواہیں ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت نے سٹیٹ سبجیکٹ کی شرط بھی ختم کر دی ہے تاکہ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جا سکے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
