وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا. اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق, سردار حسن ابراہیم, چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ, پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان, سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر عرفان احمد خان, پرنسپل صاحبان میڈیکل کالجز ،ویڈیو لنک پر وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی,اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی. پرنسپل میڈیکل کالج میرپور نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میڈیکل کالجز کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں فیکلٹی کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا.انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
