حکومت آزادکشمیر کےترجمان و وزیر خزانہ عبد الماجد خان نے سستی بجلی اور سستے آٹے کی مد میں آزاد کشمیر کی عوام کیلئے 23 ارب روپے کے تاریخی پیکج کی فراہمی پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور عسکری قیادت کا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قوم تاریخی پیکج کی فراہمی پر پاکستانی قیادت کی شکرگزار ہے، کشمیریوں کی منزل پاکستان اور پاکستان ہی کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے ۔کشمیری اور پاکستانی یک جان دو قالب ہیں اور مشکل کہ ہر گھڑی میں پاکستان نے کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ ہو یا سیلاب کشمیریوں پر جب بھی کوںٔی مشکل کی گھڑی آںٔی تو ملت اسلامیہ، پاکستان اور افواج پاکستان نے آگے بڑھ کر مدد کی ۔آج بھی مشکلات کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور عسکری قیادت نے ہماری حکومت کی مدد کی اور ہمیں اس مالی بحران سے نمٹنے میں مدد دی جس پر ہم حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کے شکر گزار ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
