جہاں جہاں کوئی خامی نظر آتی ہے اس کو ٹھیک کررہاہوں ، پرانا وزیر اعظم ہائوس رینوویٹ کیا ہے اور اب سٹیٹ گیسٹ ہائوس کے طور پر استعمال ہورہاہے ۔ میں خود منسٹر ہائوس میں رہتاہوں ۔سرکاری دفاتر کو کرائے کی عمارتوں سے نکال کر نیو وزیر اعظم ہائوس میں منتقل کرکے مالی بچت کی ہے ۔ برادری ازم کو ختم اور علاقائی ازم کو روکا ہے ۔ جہاں جہاں ہاتھ پڑتا ہے مسائل کا خاتمہ کررہا ہوں ۔ جھوٹ فراڈ پر مبنی بیانیہ کے محرکات سب جانتے ہیں ۔ سب سے زیادہ سبسڈی آزادکشمیر میں دی جارہی ہے ۔ انتشار قبول نہیں لیکن پرامن احتجاج کا حق ہر کسی کو حاصل ہے ۔ جھوٹے ایجنڈے کو قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈھنکے کی چوٹ پر روکیں گے ۔
وزیر اعظم آزادکشمیر کی میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو

