وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا یوم مئی کے حوالے سے خصوصی پیغام.

اسلام، آئین اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا یوم مئی کے حوالے سے خصوصی پیغام.

اسلام، آئین اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام محنت کی عظمت پر مکمل یقین رکھتا ہے. چوہدری انوارالحق

ارشاد نبوی ﷺہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل دی جائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر

یہ دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد ہے جن کی قربانیاں اب عالمی تحریک بن چکی ہیں. چوہدری انوارالحق

دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے. وزیراعظم آزادکشمیر

آزاد کشمیر حکومت ایسے تمام طبقات جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ان کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ چوہدری انوارالحق

بنیادی صحت اور محکمہ تعلیم میں اصلاحات سے بھی مزدور طبقہ کو فائدہ ہو گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں مزدوروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی. چوہدری انوارالحق

جہاں بھی اس طرح کی کوئی روپورٹ ملی وہاں سخت کارروائی کی جائے گی۔ چوہدری انوارالحق

مزدوروں کی کم ازکم اجرت ، کام کے سازگار ماحول ، ان کی صحت کی سہولیات اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اور انتظامی اصلاحات کی جائیں گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر

لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ چوہدری انوارالحق

رزق حلال کمانے والے اس معاشرہ کے قابل فخر لوگ ہیں. وزیراعظم آزاد کشمیر

ان لوگوں کی بدولت قومیں ترقی کرتی ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر

مزدوروں کے مسائل ہر سطح پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چوہدری انوارالحق

ہمیں اپنے محنت کشوں پر فخر ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر

Share This Post

More To Explore