کمشنر میرپورڈویژن شوکت علی نے کہا ہے کہ میرپور کے ایف سی پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس غیر جانبدار انداز میں انوسٹی گیشن کررہی ہے

کمشنر میرپورڈویژن شوکت علی نے کہا ہے کہ میرپور کے ایف سی پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس غیر جانبدار انداز میں انوسٹی گیشن کررہی ہے ،اس ناخوشگوار واقعہ کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں،تفتیش کے عمل میں بہر صورت غیرجانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایاجائیگا۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کے دوران کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو قطعاً ٹارگٹ نہیں کیا جارہا۔حکومت آزادکشمیر کی ہدایات کے مطابق ناخوشگوار واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے شواہد کی بنیاد پربلاتفریق گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں اورقانون کے مطابق مقدمات درج کیے گے ہیں۔ کمشنر میرپور ڈویژن شوکت علی نے میرپور کے ایف سی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف تفتیش کا عمل جاری ہے اور شواہد کے مطابق واقعہ کے ملوث افراد کو گرفتارکیاگیاہے۔کمشنر میرپور نے کہاکہ کے ایف سی واقعہ کے بعد کچھ افراد کو شک کی بناء پر بھی گرفتار کیا گیا تھا اور جن افراد کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں انہیں رہاکیاگیا ہے

Share This Post

More To Explore