آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سمیت سٹوریج آفیسر راولپنڈی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولران کی جانب سے سیکرٹری خوراک آزادکشمیر کو تمام اضلاع /ڈپو ہاء کی ایلوکیشن، موجودہ سٹاک پوزیشن، فلور ملز /ڈپو ہاء کے معائنہ جات کی رپورٹ، آٹے کی ترسیل وتقسیم میں شفافیت، ڈیلر شپ لائسنس ہاء کی تفصیل اور فوڈ اتھارٹی کی پراگرس سمیت دیگر اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری خوراک سردارسہیل اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں عوام کو معیاری اور سستے آٹے کی فراہمی محکمہ خوراک کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالہ سے تمام آفیسران اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کوترجیحی بنیادوں پر سہولیات پہنچانے میں کردار ادا کریں۔ آٹا کی تقسیم کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت اور کوتاہی کی صورت میں محکمہ خوراک کے فیلڈ سٹاف کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام مزید فعال کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر کے آفیسران و اہلکاران روزانہ کی بنیاد پر دودھ سمیت دیگراشیاء خوردونوش کی چیکنگ کو یقینی بنائیں، اس حوالہ سے پراگرس رپورٹ ہفتہ وار بنیادوں پر ارسال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے غریب،نادار،یتیم اور مستحق افراد مستفید کرناحکومت آزادکشمیر اور محکمہ خوراک کی اولین ذمہ داری ہے اس حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولران نے اپنے اپنے اضلاع میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی کارروائیوں اور جرمانوں کے حوالہ سے سیکرٹری خوراک کو بریفنگ دی جس پر سیکرٹری خوراک نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آفیسران و اہلکاران کو فیلڈ میں عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی کے حوالہ سے کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری خوراک نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر سٹاک پوزیشن محکمہ خوراک کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کو یقینی بنایا جائے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
