دنیابھر کی طرح آزادکشمیر و پاکستان میں عالمی یوم ملیریا اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ ”ملیریا کا علاج کل نہیں آج”،محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام عالمی یوم ملیریاکے موقع پر آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن میں اس دن کی مناسبت سے واک،سیمینار،ز مذاکرے،تقاریب کاانعقاد کیا۔دارالحکومت مظفرآباد میں محکمہ صحت عامہ(متعدی امراض)کے زیراہتمام دفتر سی ڈی سی سے واک کی گئی جو مرکزی ایوان صحافت آزادی چوک میں اختتام پزیر ہوئی۔ شرکائے واک نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملیریا سے بچاؤ، روک تھام کے حوالے سے سلوگن درج تھے واک کی قیادت ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز و سی ڈی سی ڈاکٹر فاروق اعوان، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد ادریس خان،ڈاکٹر محمد انور خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق ملک، غلام فرید نواز، قاضی تنویرحسین، ریاض چغتائی، ظفراقبال،عبدالرشید، لیاقت حسین نقوی، آصف نقوی نے کی۔2023میں آزادکشمیر میں 1لاکھ 39ہزار 89ٹیسٹ کیے گئے جن میں 167مثبت نکلے۔50ہزار کلینکل ملیریا کے سامنے آئے آزادکشمیر کو4زون میں تقسیم کیاگیاہے اور مفت ٹیسٹ اور علاج کیاجاتاہے 160ملیریا سنٹر قائم کیے گئے ہیں مقررین نے کہا کہ ملیریا گندے مچھر سے پیدا ہوتا ہے لوگوں کو صحت وصفائی کی طرف خاص توجہ دینا ہوگی۔ماحول کوصاف ستھرا رکھا جائے پانی جمع نہ ہونے دیاجائے بروقت علاج سے بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
