وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے معاون خصوصی برائے قانون وانصاف، پارلیمانی امور،انسانی حقوق محترمہ نبیلہ ایوب کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے سسر اور معروف سیاسی و سماجی راہنما حاجی چوہدری اورنگزیب کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
میرپور (پی آئی ڈی)20اپریل2024
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے معاون خصوصی برائے قانون وانصاف، پارلیمانی امور،انسانی حقوق محترمہ نبیلہ ایوب کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے سسر اور معروف سیاسی و سماجی راہنما حاجی چوہدری اورنگزیب کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر آزادکشمیر کے موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر)وقار احمد نور،وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق،چوہدری یاسر سلطان،چوہدری محمد رشید،سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین، وزیر اعظم کے سپیشل سیکرٹری مسعود الرحمن، کمشنر چوہدری شوکت علی اور دیگر بھی موجود تھے

