ترجمان محکمہ زکوۃ آزادجموں وکشمیر نے کہا ہے کہ غرباء، مساکین، معذور اور بیوگان کو ان کے گھر کی دہلیز پر زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے حکومت آزادکشمیر اہم اقدامات کر رہی ہے

ترجمان محکمہ زکوۃ آزادجموں وکشمیر نے کہا ہے کہ غرباء، مساکین، معذور اور بیوگان کو ان کے گھر کی دہلیز پر زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے حکومت آزادکشمیر اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ترجمان محکمہ زکوۃ آزادجموں وکشمیرکی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے غرباء، مساکین، معذور اور بیوگان کو زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر ضلع نیلم اور ضلع حویلی کہوٹہ جہاں بینک ہاء کی برانچز قائم نہ ہونے کی بناء پرغرباء، مساکین، معذور اور بیوگان زکوٰۃ میں زکوٰۃ کی رقم عرصہ سے تقسیم نہ ہو سکی تھی کو بذریعہ ایس پیسہ زکوٰۃ کی تقسیم کی منظوری صادر فر ما ئی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ ترجمان محکمہ زکوۃ آزادجموں وکشمیر نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ وعشر اور ایس سی او کے مابین مورخہ 17 اپریل 2024 ء بوقت 11 بجے دن سیکٹر کمانڈر آفس ایس سی او اپر چھتر مظفرآباد نے ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔ حکومت کے اس احسن اقدام سے غرباء، مساکین، معذور اور بیوگان کو زکوٰۃ کی ادائیگی ان کے گھر کی دہلیز پرمیسر ہوگی۔ غرباء، مساکین، معذور اور بیوگان نے حکومت کے اس احسن اقدام کو سراہا ہے۔ محکمہ آئندہ کے لئے مزید اضلاع میں بھی زکوٰۃ کی تقسیم بذریعہ ایس پیسہ کرنے کے لئے کوشاں ہے

Share This Post

More To Explore