مظفرآباد(پی آئی ڈی)28 مارچ 2024
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ میں دہشتگرد کارروائی کا مقصد مملکت خداداد پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے جسے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔افواج پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کا سوچنے والے انشاء اللہ نامراد رہیں گے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

