ریسکیو 1122 نے پٹہکہ دیولیاں جبار کے مقام پر ایک چیر لفٹ ڈولی کا رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے دو افراد درمیان میں پھنس گئے تھے جن کو تین گھنٹے کے پیچید ہ ریسکیو اپریشن کے بعد بحفاظت چیر لفٹ سے اتار لیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے راجہ طاہر ممتاز، ڈائریکٹر ایڈمن راجہ نعمان کررہے تھے جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے بروقت اور موثر ریسپانس کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالا۔

ریسکیو 1122 نے پٹہکہ دیولیاں جبار کے مقام پر ایک چیر لفٹ ڈولی کا رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے دو افراد درمیان میں پھنس گئے تھے جن کو تین گھنٹے کے پیچید ہ ریسکیو اپریشن کے بعد بحفاظت چیر لفٹ سے اتار لیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے راجہ طاہر ممتاز، ڈائریکٹر ایڈمن راجہ نعمان کررہے تھے جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے بروقت اور موثر ریسپانس کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالا۔ اس موقع پر انتظامیہ،پاک فوج اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ یادرہے واقع کے اطلاع ملتے ہی سٹیشن 11 یونٹ پٹہکہ سے عملہ 1122بذریعہ میڈیکل ریسکیو وھیکل موقع پرپہنچے اور عملہ نے بیک اپ کے طور پر مظفرآباد ہیڈ کوارٹر سے DRV بھی طلب کی۔ یکے بعد دیگرے عملہ ریسکیو 1122 مظفرآباد بھی فوری موقع پر پہنچااور اپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرواتے ہوئے چیرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ کامیاب اپریشن پر ریسکیو 1122کی کارکردگی کو عوام نے بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ ریکسیو 1122 نے مشکل میں پھنسے افراد کو نکالا جس پر ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے اور جملہ ریسکیو 1122 کے احکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Share This Post

More To Explore