وزیر خوراک اکبر ابراہیم نے بیس گودام اسلام آباد کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خوراک چوہدری محمد رقیب اور ناظم خوراک عبدالحمید کیانی بھی موجود تھے۔انہوں نے گندم کی کوالٹی، ترسیل اور وصولی کا تفصیل سے جائزہ لیکر گندم کی بروقت وصولی اور اسکی کوالٹی کے بہتر حصول کیلئے محکمہ خوراک کے آفیسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے عوام الناس کو بروقت بہتر کوالٹی کا آٹا مہیا کرنے بالخصوص رمضان المبارک میں مستحقین کو بروقت آٹا کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی۔وزیر خوراک نے گزشتہ دنوں غیر ملکی گندم سے غیر معیاری گندم کی ترسیل کا نوٹس لے کر سیکرٹری خوراک کو اس نسبت ضروری تحقیقات کرنے اور اس میں ملوث ملازمین کی نشاندہی کئے جانے کیلئے بھی کہا۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ آزادکشمیر اور پاکستان میں ایسی ملز جن کو محکمہ خوراک گندم مہیا کرتا ہے ان کی پڑتال اور کوالٹی کو پابندی کے ساتھ چیک کیا جائے نیز مطابق ایلوکیشن آٹا کی ترسیل کو بھی بہتر بنایا جائے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
