وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انورالحق نے صبح 5 بجے بغیر پروٹوکول امبور ایمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا.وزیراعظم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انورالحق نے صبح 5 بجے بغیر پروٹوکول امبور ایمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا.وزیراعظم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا. وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو سہولیات دی جائیں. انہوں نے کہا کہ ادویات کے لئے فنڈز حکومت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر رہی ہے. انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ کام کریں. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں سٹی سکین, ایم کیو آر آئی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال میں جدید مشینری فراہم کریں گے تاکہ عوام کو صحت سے متعلق بہترین سہولیات میسر آسکیں. بعد ازاں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے سول سیکرِیٹریٹ میں مختلف دفاتر کا دورہ کیا. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام آفیسران بروقت حاضری کو یقینی بنائیں اور دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری کو یقینی بنایا جائے

Share This Post

More To Explore