وزیر سپورٹس یوتھ و کلچر عاصم شریف بٹ کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے تفصیلی ملاقات۔دوران ملاقات وزیر حکومت نے پاکستان میں آباد مہاجرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر حکومت نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان نے قیام پاکستان کے وقت بے پناہ قربانیاں دیں اپنے گھر بار چھوڑ کر مملکت خدا داد پاکستان میں آکرآباد ہوے تاہم پچہتر سال گزرنے کے باوجود مہاجرین کو ان کے حقوق نہیں ملے آج بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں کئی کنبے ایک کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔ مہاجرین مقیم پاکستان کے بچوں کے لیے سپیشل سکالر شپ پروگرام جاری کیا جائے ٹیکنیکل ایجوکیشن میں کوٹہ مختص کیا جائے۔ گورنمنٹ آزاد کشمیر کا محکمہ بحالیات پاکستان کے مختلف شہروں میں مہاجرین مقیم پاکستان کیلیے ھاوسنگ کالونیز قاہم کر رہی ہے۔ جس کے لیے بیشمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے پنجاب کے اندر مقامی انتظامیہ کو تعاون کیلیے ہدایات جاری کی جائیں۔باالخصوص مرید کے ھاوسنگ سکیم پر تفصیل سے بات کی گئی۔ گورنربلیغ الرحمن نے جملہ تجاویز کو بڑی غور سے سنا اور تمامتر مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ اور وقتاً فوقتاً ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تاکہ حل شدہ مسائل کی پیشرفت سے با خبر رہا جائے۔نیز گورنر صاحب نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدو جہد کو سراہا اور اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ بھارت کے غاصبانہ قبضہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کشمیر کی ازادی تک بھر پور سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ کشمیریوں کی قربانیان لازوال ہیں۔ جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انشاء اللہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا۔وزیر حکومت نے گورنر صاحب کی کشمیریوں کے ساتھ والہانہ محبت شفقت اور بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
