صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ناروے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ناروے کا انسانی حقوق پر ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور ناروے کے پاکستان اور بھارت دونوں سے یکساں اور دوستانہ تعلقات بھی ہیں

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ناروے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ناروے کا انسانی حقوق پر ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور ناروے کے پاکستان اور بھارت دونوں سے یکساں اور دوستانہ تعلقات بھی ہیں لہذا ناروے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں 5اگست2019ء کے بعد سے انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی اس کا نوٹس لے۔ ایسی صورتحال میں ناروے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک بہتر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارویجن کونسل کے سابق رکن عامر شیخ سے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نارویجن کونسل کے سابق رکن عامر شیخ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس امید کا اظہار کیا کہ ناروے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے سمیت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت دونوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے تاکہ برصغیر میں قیام امن کی راہ ہموار ہو سکے کیونکہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے لہذا ناروے انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

Share This Post

More To Explore