آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ہجیرہ میں ٹویوٹا ہائی ایس کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہےاور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں ریسکیو کے کام کو فوری مکمل کیا جائے اور زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
