وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آزادکشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں بھرپور خدمت کرنے کا اعادہ کیا گیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
