ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ عارضی /کنٹریکٹ ملازمین خاطر جمع رکھیں۔ عارضی / کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیعی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے امور جلد یکسو کئے جائیں گے۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے عارضی / کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج اور مظاہروں کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت ریاستی امور کے ساتھ ساتھ عارضی / کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت اور تنخواؤں کی ادائیگی کے ساتھ دیگر امور جلد حل کر لے گی۔ انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت عوام کو باوقار روزگار فراہمی کے لیے سنجیدہ ہے ملازمین کے جملہ مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت عبدالماجد خان نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کو کابینہ نے منظوری دے دی تھی تاہم معاملہ قانون سازی کے لیے محکمہ سروسز میں زیر کار ہے جس کو خاطر میں لاتے ہوئے قانون سازی جلد عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق خود بھی اس معاملہ کو دیکھ رہے ہیں۔ ملازمین یقین رکھیں کہ انشاء اللہ ان کے جملہ امور جلد یکسو کر لیے جائیں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
