ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر فاروق احمد نور سے قومی ادارہ برائے صحت این آئی ایچNIHاسلام آباد و یو ایس ایڈUSAIDکے نمائندگان نے ملاقات کی اس ملاقات ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ایڈمن ڈاکٹر محمد ادریس ؛ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد فاروق اعوان ؛ڈائریکٹر مظفرآباد ری یبلیٹیشن و فوکل پرسنIDSRڈاکٹر احمد جنید؛ڈائریکٹر ٹریننگ و فوکل پرسنPDSRUڈاکٹر مرتضیٰ گیلانی بھی موجود تھے۔وفد نے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کو ازاد کشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں قائم لیبارٹریز کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کی رپورٹنگ کے سلسلہ میں ریکارڈ کی بہتری کے لیےIDMSسسٹم متعارف کرانے کے بارے میں آگاہی دی۔جس سے آزاد کشمیر بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں قائم لیبارٹریز کے ریکارڈ و بیماریوں کی بروقت تشخیص میں بہتری ممکن ہو سکے گی۔وزیراعظم آزادکشمیر قیادت میں صحت عامہ کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت، سستی اورقابل رسائی طبی سہولیات اور عوام دوست سکیموں کی بحالی پر توجہ مرکوز کرنا اور صحت عامہ کی سہولیات کی بڑھتی ہوئی طلب سے نمٹنے کے لئے سستی اورقابل رسائی سہولیات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے شاندار اختراعی اقدامات کے ذریعے ریاست آزادکشمیر میں خصوصی طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی جاسکے۔حکومت ریاستی عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ صحت کے شعبے کو اولین ترجیحات میں شامل رکھا گیا صحت سے متعلقہ امور خصوصا سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات اور دیگر امور آزادکشمیر کے لوگوں کو اپنے اضلاع اور شہروں میں ہی صحت کی بہترین سہولت میسر آئے ہم اسی مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں تمام ہسپتالوں اور طبی مراکز میں ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کی حاضری یقینی بنا رہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
