وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے اعزاز میں گذشتہ روز وزیر مال چوہدری محمد اخلاق نےعشائیہ دیا۔ اس موقع پر وزرا کرام چوہدری قاسم مجید ،چوہدری اظہر صادق ،چوہدری یاسر سلطان ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ اور مقامی سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنا عزم دہرایا کہ وہ اللہ تعالی کی خوشنودی کے لئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ تعلیم و صحت اور روڈ انفراسٹرکچر کی ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہ ان شعبوں کی ترقی کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید ان کو خدمت کے مشن سے ہٹا نہیں سکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ایک دو ہفتوں میں کوٹلی کا سرکاری دورہ کروں گا اور عوام کے مسائل پر تفصیلاً بات ہوگی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
