ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق قومی سوچ کے حامل رہنما ہیں، وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں میرٹ کی پالیسی کو فروغ دیا۔کسی کو تعصب کا نشانہ نہیں بنایا گیا، عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے عوام کے نام پر بلیک میلنگ محض خواہشی پروگرام ہوسکتا ہے جس کے اظہار سے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد خان اور دو دیگر معزز اراکین ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوء ترجمان آزاد کشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ حکومت کامیابی سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں آزادکشمیرکابینہ ترقیاتی کمیٹی مالی سال 2023-24کے اجلاس میں مجموعی طور پر 15ارب روپے سے زائد مالیت کے 30منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت 28انتخابی حلقہ جات میں مجموعی طور پر 816کلومیٹر سڑکات اور 03نئے پل ہا کی تعمیر کے منصوبہ جات لاگتی 14ارب روپے زیر غور لاتے ہوئے ان منصوبہ جات کی منظوری دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر نے موجودہ حکومتی ترجیحات میں ذرائع رسل و رسائل، تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی کو ترجیحی دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چوہدری انوار الحق نے متعلقہ محکمہ جات کو ان منصوبہ جات پر شفاف انداز میں عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچانے پربھی زور دیا ہے تاکہ ریاست میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت عبدالماجد خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کو مختص کرنے کے عمل کو قائد حزب اختلاف نے منفی انداز میں عوام کے سامنے اٹھایا۔انھوں نے کہا کہ حقائق یہ ہیں کہ جملہ ترقیاتی منصوبے ریاستی محکموں و اداروں کی شب و روز محنت اور منصوبہ بندی سے عمل میں لائے جاتے ہیں۔عوامی نمائندے اپنے حلقہ انتخاب کے لیے رابطے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور موجودہ اتحادی حکومت ہر طرح کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے۔وزیر اعظم چوہدری انوارالحق ریاستی اداروں میں میرٹ کی بالادستی کو فوقیت دے رہے ہیں۔آنے والے دنوں میں حکومتی اقدامات کی بدولت ریاستی عوام اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے معیار زندگی میں مزید بہتری آئے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
