صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر حکومت سید منظور حسین شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر حکومت سید منظور حسین شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے لیے انکی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی اور ان کا خلا کبھی بھی پورا نہیں ہو گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سابق وزیر حکومت سید منظور حسین شاہ (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اورجملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

Share This Post

More To Explore