وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا وزارت کا قلمدان سنبھالنے بعد رورل ہیلتھ سنٹر کہوڑی مظفرآباد کا دورہ،وزیر صحت نے کہوڑی ہسپتال میں جدید لیبارٹری، الٹرا ساونڈاور ایکسرے پلانٹ کا افتتاح کیااورآر ایچ سی کہوڑی میں سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہیں ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر صحت نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ملازمین کی حاضری اور ادویات کا سٹاک چیک کیا

وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا وزارت کا قلمدان سنبھالنے بعد رورل ہیلتھ سنٹر کہوڑی مظفرآباد کا دورہ،وزیر صحت نے کہوڑی ہسپتال میں جدید لیبارٹری، الٹرا ساونڈاور ایکسرے پلانٹ کا افتتاح کیااورآر ایچ سی کہوڑی میں سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہیں ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر صحت نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ملازمین کی حاضری اور ادویات کا سٹاک چیک کیا اور و یکسی نیشن سنٹر اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر صحت نے لیبارٹری، ایکسرے روم، ای پی آئی سنٹر، لیبر روم اور ڈنٹل یونٹ کو بھی چیک کیااور صفائی کی صور تحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔وزیر صحت کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کے اقدامات کی بدولت ہسپتال کے انتظام و انصرام میں واضح بہتری آئی ہے ، کہوڑی ہسپتال میں جدید میڈیکل لیبارٹری، الٹرا ساؤنڈ مشین اور ایکسرے مشین کو فعال کیا گیا ہے، عوام علاقہ کہوڑی،یونین کونسل تلگراں،پیالیاں،راجپیاں،نوراسیری،ہیر کٹلی کے لوگ مستفید ہونگے ،اس موقع پرڈی جی ہیلتھ سردار آفتاب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری بھی موجود تھی۔اس موقع پر موجود عوام علاقہ نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہاکہ چوہدری انوارالحق کے اقدامات سے صحت کی سہولیات میں واضح بہتری آئی ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹرنثار انصر ابدالی نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے ویژن کے مطابق صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، صحت وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،آزادکشمیر کے ہسپتالوں کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، وزیر صحت نے شہریوں کو طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے سٹاف ملازمین رورل ہیلتھ سنٹر کہوڑی کو بھی شاباش دی؎

Share This Post

More To Explore