آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین یونین کونسل چڑھان ریڑ بن ضلع باغ کے مستعفی ہونے کی بناء پر خالی ہونے والی نشست (چیئرمین یونین کونسل چڑھان ریڑبن) پر حسب تحریک سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود کو بطور اپیلانٹ اتھارٹی

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین یونین کونسل چڑھان ریڑ بن ضلع باغ کے مستعفی ہونے کی بناء پر خالی ہونے والی نشست (چیئرمین یونین کونسل چڑھان ریڑبن) پر حسب تحریک سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود کو بطور اپیلانٹ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر باغ مسٹر محمود خان بطور ریٹرننگ آفیسر اور معاون ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر باغ مسٹر سید راشد حسین شاہ کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کرتے ہوئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی مورخہ 07نومبر2023 تا 10نومبر2023دن 12:00بجے تک داخل کروائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مورخہ 10نومبر2023کو ہو گی، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے اہل امیدواران کی فہرست کی اشاعت مورخہ 10نومبر2023(جانچ پڑتال کے فوری بعد)، کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف اپیلٹ ٹر بیونل کے پاس اپیل دائر کرنے کی تاریخ 10نومبر2023تا11نومبر2023دن 12:00بجے تک، اپیلوں کی سماعت اور ان کے فیصلہ جات 13نومبر2023،بطور امیدوار الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریخ 14نومبر2023دن 01:00بجے تک الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست 14نومبر2023دوپہر 02:00بجے اور پولنگ مورخہ 16نومبر2023بروز جمعرات صبح 10:00بجے سے دن12:00بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ یہ بات (ترجمان) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے

Share This Post

More To Explore