محترمہ تہذیب النساء کو آزادکشمیر کی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ تہذیب النساء کا تعلق آزادجموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹیوسروسز سے ہے۔ انکو آزادکشمیرکی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پہلی خاتون کمشنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے 2005میں بطور اسسٹنٹ کمشنر سروس شروع کی، 2013 میں وہ آزادکشمیر کی پہلی ڈپٹی کمشنر اور 2020 میں پہلی کمشنر تعینات ہویں۔ اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ اویلویشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، کمشنر بحالیات اور چیف ایڈمنسٹریٹر زکوۃ بھی رہ چکی ہیں۔ وہ آزادکشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز سے پہلی خاتون سیکرٹری ہیں۔محترمہ تہذیب النساء لا گریجویٹ ہیں اور قانونی امور میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ وہ آزادکشمیر کی سروسز میں ایماندار آفیسر کے طور پر جانی جاتی ہیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
