16 اکتوبر 2023 برنالہ (پی آئی ڈی)سینئیر وزیر/وزیرخزانہ حکومت آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کے والد گرامی کرنل(ر)چوہدری عبدالغنی نورانتقال کر گیے،مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق،سابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان،سابق سینیروزیرچوہدری طارق فاروق،سابق سپیکرشاہ غلام قادر ،صدر پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین،سابق وزراء حکومت چوہدری پرویزاشرف،مشتاق احمدمنہاس،مرزا شفیق جرال،چوہدری رخسار ،احمدرضاقادری،چوہدری اسماعیل گجرسمیت دیگر سابق وزراء کرام،اعلی سرکاری و عسکری حکام ڈویژنل و ضلعی افسران ،سیاسی سماجی شخصیات،وکلا،صحافیوں،زعماء عمائدین،بلدیاتی نمائندگان سمیت جملہ شعبہ ہائے زندگی سے کثیرتعدادمیں افراد نے شرکت کی،شرکاء نےکرنل وقار احمدنور والد گرامی کے انتقال پر گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا…
محکمہ اطلاعات بھمبر
16 اکتوبر 2023 برنالہ (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے سینئیر وزیر/وزیرخزانہ حکومت آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کے والد گرامی کرنل(ر)چوہدری عبدالغنی نورکی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے سینیئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نور کے والد گرامی کے انتقال پر گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلندی کرے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے غم کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

