آزادکشمیر کے وزیر حکومت اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ آزادکشمیرکا کوئی میڈیکل کالج بند نہیں کیا جا رہا۔ اس حوالہ سے سازشی عناصر پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ آزادکشمیر کے تینوں میڈیکل کالج بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آزادکشمیر میڈیکل کالج بند کرنے کے حوالہ سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزدکشمیر کا ایک بھی میڈیکل کالج بند نہیں کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے اس طرح کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ میڈیکل کا لجز میں اس وقت سینکڑوں طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں ان تعلیمی اداروں کو اس طرح بند نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی حکومت ان کی بند ش کے حوالہ سے کوئی کارروائی کر رہی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
