ایکسٹیشن سروسز مینجمنٹ اکیڈمی ( اسما) میں جمعرات کے روز چوتھے ڈپلومہ ایوارڈنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

ایکسٹیشن سروسز مینجمنٹ اکیڈمی ( اسما) میں جمعرات کے روز چوتھے ڈپلومہ ایوارڈنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت ، لائیو سٹاک ، آبپاشی و اسما سردار جاوید ایوب تھے جبکہ ڈائریکٹرجنرل اسما سردارگلزار نے تقریب کی صدارت کی ۔ مہمان خصوصی سردار جاوید ایوب نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیے۔ تقریب میں فارغ التحصیل250طلبا و طالبات کو ڈپلومے دیے گئے ۔ سیکرٹری زراعت ، لائیو سٹاک و اسما سردار جاوید ایوب اور ، ڈائریکٹر جنرل اسماسردار گلزار، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک خواجہ شفقت، ڈائریکٹر جنرل آبپاشی خواجہ اعجاز ، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا،ڈائریکٹر آبپاشی بشارت درانی، ڈائریکٹر زراعت آمنہ رفیع ،پرنسپل ڈگری کالج گڑھی دوپٹہ ودیگر نے فارگ التحصیل طلبہ کو ڈپلومے دیے اور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت ، لائیو سٹاک ، آبپاشی و اسماسردار جاوید ایوب نے کہاکہ موجودہ چینلجز بالخصوص فوڈ سیکورٹی اورکلائیٹمنٹ چینج کا سد باب کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انسانی وسائل کو ترقی دی جائے۔ پڑھی لکھی قوم کسی بھی ملک کا سب سے بڑ ادفاعی حصارہوتی ہے ، زمین جب غیر آباد ہوں گی تو قدرت کے توازن میں بگاڑ پیداہوگا۔ اگر معاشی اور غذائی اعتبارسے آگے بڑھنا ہے کہ تو محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اسما سے فارغ التحصیل طلبہ کو کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، یونیورسٹی میں ہر مرتبہ اس ادارے کی پوزیشن آنا اس بات کا غماز ہے کہ یہ ادارہ کامیابی کی جانب گامزن ہے ۔ اس پر ڈی جی اسما سردار گلزار اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ سردارجاوید ایوب نے کہاکہ اسوقت آزادخطہ میں ٹرینڈ ایگریکلچرورک فورس کی اشد ضرورت ہے ، ہم نے زمینوں سے ناطہ توڑ دیا جو چیزیں گھروں میں پیدا ہوتی تھیں وہ نئی نسل کیلئے نایاب ہیں ۔ سیکرٹری زراعت نے کہاکہ آزادکشمیر میں زراعت کے فروغ کے حوالہ سے میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کرے ، محکمہ زراعت کے زیراہتمام سوموار میٹنگز میں پلانٹ کلینکس کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ پودوں کی بیماریوں کا سدباب کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر تک نظامت اعلیٰ زراعت میں بائیولوجیکل کنٹرول لیب بنانے جارہے ہیں تاکہ پودوں کی بیماریوں کا بائیولوجیکل کنٹرول کیا جا سکے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسما سردار گلزار نے کہاکہ اسما کی فیکلٹی کم ہونے کے باوجود کارکردگی مثالی رہی ہے ، ادارے نے 2018 میں یونیورسٹی کی پہلی دس پوزیشنز حاصل کیں اور ہر سال اس ادارے کے طلبہ پوزیشن لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زلزلہ کے بعد ادارے کی مکمل بحالی کیلئے جن لوگوں نے دن رات محنت کی انکو مبارکباددیتاہوں۔اسما میں ڈسٹنس لرننگ کا سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں ، سیکرٹری اسما سردارجاوید ایوب کی کاوشوں سے یہ منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوگیا ہے جس پرا نکے شکرگزارہیں

Share This Post

More To Explore