مظفرآبادفزیکل ری ہبلیٹیشن سینٹر کے زیراہتمام آئی سی آر سی کے اشتراک سے ’خصوصی افراد‘کے لیے کیئرئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ آزادکشمیر میں خصوصی افراد کیلئے کیئرئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پہلی ورکشاپ ہے جس میں مظفرآباد ری ہبلیٹیشن سینٹر سے مستفید ہونے والے خصوصی افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور نہیں کیئر ئیر ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے لیکچرز دیے گئے اور بحث و مباحثہ کا اہتمام کیاگیا۔ ورکشاپ میں مظفرآباد ری ہبلیٹیشن سینٹر سے مستفید خصوصی افراد کی Success Storiesبھی دکھائی گئیں۔ ورکشاپ میں سیکرٹری ٹیوٹا چوہدری محمد فرید، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب احمد،ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ڈائریکٹر مظفرآباد فزیکل ری ہبلیٹیشن سینٹر ڈاکٹر جنید، آئی سی آر سی کے ایڈوائزراقبال ادرالی،سوشل ویلفیئر آفیسر مشتاق اعوان، ٹیکنیکل آفیسر یو این ایف پی اے ودیگر نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے خصوصی افراد کی بھرپر حوصلہ افزائی کی۔ سیکرٹری ٹیوٹا چوہدری محمد فرید نے کہاکہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم طبقہ ہیں، خصوصی افراد میں بہت پوٹیشنل موجود ہے انشاء اللہ جس انداز سے یہ کام کررہے ہیں یہ ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں خصوصی افراد کے حوالہ سے رویہ تبدیل کرنے اور برداشت، محبت اور حوصلے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں خامیوں کی نشاندہی کر کے انہیں دور کرنا ہوگا، ہماری خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں خواتین مردوں سے سبقت لے رہی ہیں۔ ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا نے کہاکہ خصوصی افرادکی محنت نے انہیں معاشرے کا کارآمد فرد ثابت کیا ہے۔ انسان کو ہر وقت بہتری کی کوشش میں رہنا چاہیے، کچھ کرنے کی جستجو انسان کو کامیابی تک لے جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ان کی مدد کرتے ہیں جو کچھ کرنے کی سعی کرتے ہیں۔ مظفرآبادفزیکل ری ہبلیٹیشن سینٹر کے زیراہتمام آئی سی آر سی کے اشتراک سے ’خصوصی افراد‘کے لیے کیئرئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کی ورکشاپ آج (12اکتوبرکو) اختتام پذیر ہوگی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
