وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی اور سیکرٹری ورکس محمد ظفر خان ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ورکس نے رٹھوعہ ہریام برج کے ٹینڈرنگ پراسیس اور تعمیراتی کام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے چیف پی اینڈ ڈی عامر لطیف کی سربراہی میں رٹھوعہ ہریام برج کے حوالہ سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا نے کی ہدایت کی جو جلد از جلد فیکٹ فائنڈنگ انکوائری مکمل کرتے ہوئے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو رٹھوعہ ہریام برج سے متعلقہ تمام ریکارڈ اور ٹینڈرنگ پراسیس کا ریکارڈ مہیا کر نے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ کمیٹی قصور واروں کا تعین کرتے ہوئے رپورٹ کرے گی۔ سیکرٹری ورکس اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی کی نگرانی کریں گے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ خود موقع پر جا کر معائنہ کرتے ہوئے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام برج انتہائی اہم نوعیت کا منصوبہ ہے اور اس پراجیکٹ کو حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد مکمل کیا جائے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
