آزادجموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں عارف حسین نے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس میاں عارف حسین سے قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں منعقد ہوئی۔تقریب میں ہائی کورٹ کے ججزجسٹس سید شاہد بہار،جسٹس محمد اعجاز خان،جسٹس چوہدری خالد رشید،صدارتی مشیر سردار امتیاز خان،چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا،سابق جج ہائی کورٹ حبیب ضیاء،ایڈوکیٹ جنرل خواجہ محمد مقبول وار، ممبران سروسز ٹریبونل،جج الیکشن ٹریبونل چوہدری محمد منیر،چیئرمین ان لینڈ ریونیو شیخ راشد مجید،کسٹوڈین جائیداد متروکہ چوہدری خالد یوسف،چیئرمین ماحولیاتی ٹریبونل راجہ راشد نسیم خان،ڈسٹرکٹ و سیشن ججز،ضلع قاضی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل راجہ محمد سعید خان،چوہدری محمد منظور،لاء آفیسران،وائس چیئرمین بار کونسل(میرپور) محمد ندیم خان،ممبران بار کونسل،صدر سپریم کورٹ بار محمد زبیر راجہ،صدر ہائی کورٹ بار سردار حامد رضا، ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور سمیت وکلاء اوردیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں ڈرافٹسمین راجہ زاہد محمود نے قائمقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔تقریب کی نظامت سیکرٹری صدارتی امور شاہد ایوب نے کی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
