صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیلجیئم یورپی یونین کا ایک اہم ملک ہے اور یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹر بھی بیلجئیم کے درالحکومت برسلز میں ہے اور یورپی پارلیمنٹ سمیت دیگر اہم ادارے بھی برسلز میں ہیں۔ لہذا بیلجیئم دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں کرے۔ بیلجیئم کا انسانی حقوق پر بھی بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور اُس کے پاکستان اور بھارت دونوں سے یکساں تعلقات ہیں۔ لہذا بیلجیئم کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلون (Charles Delogne)سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صد رریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلون (Charles Delogne) کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں تعینات بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلون (Charles Delogne) کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭٭٭
نیوز:02
اسلام آباد( )28 ستمبر2023ء
صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمد چوہدری نے کہاہے کہ آج ربیع الاول کا وہ مقدس دن ہے جب تاجدارمدینہ،فخر موجودات،رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر آزاد کشمیر کے ہر چھوٹے بڑے شہر،قصبے اور گھر میں عید کا سماں ہے۔ ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے اس پاک اور مقدس یو م کی اہمیت ہمیشہ کی طرح بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا۔ صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ اس وقت دنیا میں تشریف لائے جب تمام دنیا کے انسان جہالت،پستی اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے۔اخلاق،شائستگی اور تہذیب سے ناواقف تھے جائز ناجائز،حلال حرام،شائستہ ناشائستہ کی تمیز سے وہ نا آشنا تھے۔قتل،خون ریزی اور ہر برائی انکی زندگی کے معمولات تھے۔خدائے عظیم و بزرگ و برتر کو اہل زمین کی اس پستی اور زبوں حالی پر رحم آیا اور اس نے ان کی ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ بندے حضرت محمد مصطفی ﷺ کو معبوث فرمایا۔آپ ﷺکی شخصیت انسانیت کی معراج سے بھی بہت بلند ہے۔دنیا کے اندھیروں میں صرف یہی ایک چراغ ہے۔عالم رنگ و بو میں وہی ایک ذات حق و صداقت کا مرکز اور ہدایت کا روشن مینار ہے۔آپ ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔
٭٭٭٭
نیوز:03
اسلام آباد( )28 ستمبر2023ء
صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
٭٭٭٭
نیوز:04
اسلام آباد( )28 ستمبر2023ء
آزادجموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے معروف صحافی سید عباس گردیزی کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے، آمین

