وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق سے چیئرمین ضلع کونسل سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ کی قیادت میں میئر میونسپل کارپوریشن اور کونسلرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی. وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو اپنے مسائل اور دیگر معاملات کے حوا لے سے آگاہ کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر نے ان سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ سیاست ایک مسلسل عزم کا نام ہے.بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کریں گے تا کہ اس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے،ہم نے ملکر ریاست کی خدمت کرنی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے لئے بھی مزید قانون سازی کرنا ہو گی. انہوں نے کہا کہ ہم نہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم نہیں کرنا چاہتے یہ اختیار اسمبلی کے پاس ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیشہ آئیڈیل ماحول نہیں ملتا،عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے، جس وقت تک ہم شہری ذمہ داریاں حق سے آگے فرائض تک نہیں لے جائیں گے اس وقت تک ہم ریاست کی خدمت نہیں کر سکتے. انہوں نے کہا کہ پونچھ ڈویژن میں پانی,بجلی,صحت عامہ , روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر تمام ضروری سہولیات کی ترجیحی بنیادوں اقدامات کریں گے،ہم نے مل کر نظام کو مضبوط کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے،میں نے خود بلدیات سے سیاست کا آغاز کیا ہے،بلدیات سے ہی سیاست شروع ہوتی ہے کیونکہ یہ سیاست کی نرسری ہے جس سے عوام کی خدمت کا تجربہ حاصل ہوتا ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
