آزادکشمیر کا دورہ کرنے والے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے وفد کو جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے پالیسی اینڈ رسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن کمیشن، اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب خان نے برطانوی وفد کو کشمیر کی تاریخ، مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، 5 اگست 2019 کے بعد کی صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

آزادکشمیر کا دورہ کرنے والے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے وفد کو جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے پالیسی اینڈ رسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن کمیشن، اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب خان نے برطانوی وفد کو کشمیر کی تاریخ، مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، 5 اگست 2019 کے بعد کی صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن کمیشن نے برطانوی وفد کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔ برطانوی وفد کی قیادت چیئرمین تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ وفد میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ و چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر برطانیہ اینڈریو جیوائن(Andrew Gwynne)، برطانوی ممبرپارلیمنٹ ناز شاہ، برطانوی ممبر پارلیمنٹ سیم ٹیری(Sam Terry)، سیکرٹری جنرل حق خودارادیت انٹرنیشنل، محمد اعظم، ذیشان عارف، جیمز نیل، سیم ٹیری ایم پی، کونسلر کنیز اختر بریڈ فورڈ، نازیہ نورین، کونسلر محترمہ منیبہ خان، فوزیہ جابرن اور عبید خان شامل تھے۔ سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن کمیشن انصر یعقوب خان نے برطانوی وفد کو بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔9 لاکھ قابض فورسزنے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں خواتین آدھی بیوہ ہیں، 11 ہزار سے زائد خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ 22 ہزار سے زیادہ خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن کمیشن انصر یعقوب خان نے چیئرمین تحریک حق خود ارادیت راجہ نجابت حسین، برطانوی ممبران پارلیمنٹ ناز شاہ، چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے اینڈریو گوائن، وائس چیئرمین آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ سیم ٹیری کو شیلڈز بھی دیں۔ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن کمیشن راجہ سجاد لطیف خان بھی بریفنگ میں موجود تھے۔

Share This Post

More To Explore