ڈائریکٹراطلاعات راجہ شاہد کھوکھر نے محکمہ اطلاعات کے نیوز کاسٹر محمد حنیف کی والدہ کی وفات پر انکے گھرجاکرتعزیت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹراطلاعات محمد بشیر مرزا، آفیسران اطلاعات سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان، سردار شمیم انجم، خضر حیات سمیت ساجد نذیرودیگر سٹاف بھی موجود تھے۔ محکمہ اطلاعات کے نیوز کاسٹرمحمد حنیف کی والدہ کو گزشتہ روز مظفرآباد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
