وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کی اقوام متحدہ میں تقریر کا خیرمقدم کیا ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور عالمی برادری کی توجہ جنوبی ایشیاء کے اس اہم ترین مسئلے کی جانب مبذول کروائی جو حل طلب ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے،وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے عالمی فورم کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کا کہا ہے،اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مکر رہا ہے،اس نے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات اٹھا کر مسئلے کی ہئیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے مگر وہ اس میں ناکام رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے بھی کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے،کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے صحیح کہا کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے کیونکہ اسی کے ذریعے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
