وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید سے ملاقات کی ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اور سیاسی استحکام میں سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید کی خدمات کو سراہا ۔انہوں نے سابق وزیراعظم کی سیاسی کمٹمنٹ کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے سیاست میں اہم مقام حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ کی سیاسی بصیرت کا اثر ہے کہ وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید کو بھی عوام نے پذیرائی بخشی ہے ۔سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزراء حکومت میاں عبدالوحید ،چوہدری اکبر ابراہیم اور ممبر اسمبلی محترمہ تقدیس گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے آمد پر وزیراعظم کا خیر مقدم کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
