صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی نے صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ میں جاری پروجیکٹس اور تدریسی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اعلیٰ اور معیاری تعلیم ہی آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کو ہدایت کی کہ جامعہ کوٹلی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں بطور چانسلر معیار تعلیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن معاونت کے لئے تیار ہوں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
