صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا اور صدارتی کورآرڈینیٹر چوہدری امجد محمود کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ضلع میرپور میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور عوامی فلاح و بہبود کے حامل دیگر جاری منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے اس سلسلہ میں درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں کے حوالے سے بھی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب میں نے صدر ریاست کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے۔ اب جبکہ آزاد کشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی ادارے فعال ہو چکے ہیں تو میں اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں فنڈز کی فراہمی کے لیے حکومت سے بات کروں گا۔ جبکہ بلدیاتی ادارے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا صحیح ثمر عام لوگوں تک پہنچ سکے۔اس موقع پر نو تعینات شدہ صدارتی کورآرڈنیٹر چوہدری امجد محمود نے بحیثیت صدارتی کوآرڈینیٹر مقرر کیے جانے پر صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اپنی تعیناتی کو درست ثابت کرتے ہوئے نہ صرف میرپور کے عوام بلکہ آزاد کشمیر میں عوامی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
