صدرآزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ برطانیہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ برطانیہ کے پاک، بھارت دونوں ممالک سے یکساں تعلقات ہیں اور وہ ان دونوں ممالک کے ساتھ دولت مشترکہ کا بھی رکن ہے لہذا برطانیہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا رول ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے پولیٹکل آفیسر مسٹر رس میک پورٹلینڈ(Russ Mcportland) سے ایک ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدرآزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی سفارتکار کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
