یوم دفاع و شہدائے پاکستان ملک بھر کی طرح آزادجموں وکشمیر میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا اور ستمبر1965کے شہداء کو خصوصی خراج عقید ت پیش کیاگیا۔ دارلحکومت مظفرآباد میں جموں وکشمیر مونومنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تقریب میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر داود محمد بریچ ، شہداء کے ورثاء سیاسی و سماجی شخصیات اور اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد شہید کی پیشہ وارانہ خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
