یوم دفا ع و شہداء پاکستان کے موقع پر جموں وکشمیر لبریشن کمیشن اور محکمہ تعلیم سکولز کے زیر اہتمام انٹرسکولز مقابلہ ملی نغمہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں مظفر آباد بھر سے 17 سکولوں کے طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں ڈی پی آئی سکولز نسواں ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن، محترمہ تسلیم گل، ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن، راجہ محمد اسلم خان، ڈوثرنل ڈائریکٹر سکولز محترمہ پروین اختر اور ڈی ای او صاحبان مظفرآباد نے شرکت کی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈی پی آئی ایلینٹری و سکینڈری ایجوکیشن محترمہ تسلیم گل نے کہا کہ ہماری افواج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں، ہم 6 ستمبر1965 کے شہدا کو نہیں بھولے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور تحریک آزادی کشمیر کے شہداء اور غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم اس یوم دفاع پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان کی تقریبا ت کا انعقاد کر کے 1965 کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کیا جارہاہے۔انھوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں اول، دوئم اور سوئم پوزیشنز لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
