آزادکشمیر کا اعزاز، مظفرآباد کے علاقے طارق آباد سے تعلق رکھنے والے عاصم حسین اعوان ایران میں ”کریش یس اینڈ فرینڈ شپ“ میں تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب۔ عاصم حسین اعوان نے اگست 2023میں زیدان ایران میں منعقد ہونے والے ”کریش یس اینڈ فرینڈ شپ“ میں پاکستان کی جانب سے ساٹھ کلو گرام کی کیٹا گری میں شرکت کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کروانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایران کے شہر زیدان میں منعقد ہونے والے مارشل آرٹ کے مقابلوں 60کلوگرام کیٹا گری میں ہونے والے مقابلوں میں محکمہ سپورٹس آزادجموں وکشمیر اور اے جے کے بینک کے تعاون سے شمولیت کرنے والے طارق آباد مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے ہونہار مارشل آرٹ کھلاڑی عاصم حسین اعوان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے تیسری پوزیشن برونز میڈل حاصل کیا۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ مدحت شہزاد نے موصوف کے اعزاز میں باقاعدہ تقریب منعقد کرنے کااظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
