ترجمان آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر /وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور قومی ٹی چینل پر جس طرح جاندار انداز میں کشمیری قوم کا مقدمہ پیش کیا ہے

مظفرآباد(پی آئی ڈی)04ستمبر2023

ترجمان آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر /وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور قومی ٹی چینل پر جس طرح جاندار انداز میں کشمیری قوم کا مقدمہ پیش کیا ہے اس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم کی ٹیم متحد ومنظم اور آزادخطہ کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے روبہ عمل ہے۔ چوہدری انوارلحق نے شدید مالی مشکلات کے باوجود آٹاکی قیمتیں نہ بڑھا کر عوام دوست ہونے کا ثبوت دیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو معطل کیا تاکہ لوگوں پر بوجھ نہ پڑے۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ وزیر حکومت / ترجمان حکومت آزادکشمیر چوہدری محمد رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سینیٹ آزادکشمیر کے مسائل کو دوٹوک الفاظ میں اٹھا کر نہ صرف اپنی ذمہ داری پوری کی ہے بلکہ دیگر فورمز پر بھی آزادکشمیر کے مسائل کو جاندار انداز میں اٹھایا ہے۔ قومی ٹی چینلز پر جس جرات اور استقامت سے کشمیریوں کے مسائل کو وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے اٹھایا اسکی ماضی میں بہت کم مثال ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ مہنگائی کی لہر کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جس کا حکومت کو ادراک ہے، وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے شدید مالی مشکلات کے باوجود بجلی اور آٹے کی قیمتیں بڑھانے سے صاف انکار کر دیا، وزیراعظم نے اپنے ترقیاتی بجٹ پر کمپرومائز کر کے لوگوں کو ریلیف دیا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے ہائیڈل پوٹیشنل کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر نے جاندار موقف اپنایا ہے، یہ موقف آزادکشمیر کے عوام کا موقف ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں اضافے کو وزیراعظم نے معطل کر دیا ہے، حکومت عوام سے پرانے ٹیرف پر ہی بلات وصول کررہی ہے۔ ترجمان حکومت نے کہاکہ پرامن احتجاج لوگوں کا حق ہے، وزیراعظم اور انکی ٹیم بجلی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

Share This Post

More To Explore