چیف جسٹس آزاد کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سابق جج لاہور ہائی کورٹ لاہور جسٹس (ر) علی نواز چوہان کی نماز جنازہ میں شرکت، نماز جنازہ کے بعدچیف جسٹس آزاد کشمیر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا-چیف جسٹس آزاد کشمیر نے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) علی نواز چوہان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی، آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
